ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ووٹنگ سے پہلے سینئر بی جے پی لیڈر کی گاڑی سے نقدی برآمد، کانگریس نے کیاچکہ جام

ووٹنگ سے پہلے سینئر بی جے پی لیڈر کی گاڑی سے نقدی برآمد، کانگریس نے کیاچکہ جام

Wed, 28 Nov 2018 01:27:40    S.O. News Service

اندور:27/نومبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کی پولنگ سے ایک دن پہلے سینئر بی جے پی لیڈر دیوراج سنگھ پریہار کی گاڑی سے منگل کو2.60لاکھ روپے برآمد کئے گئے۔دریں اثنا کانگریس نے یہ الزام لگاتے ہوئے پہیہ جام کیا کہ پولیس نے انہیں حکمراں بی جے پی کے دباؤ میں موقع سے بھاگ جانے دیا۔بی جے پی لیڈرپریہار ریاست کے خوراک اور شہری فراہمی کارپوریشن کے سبکدوش ہونے والے نائب صدر ہیں،انہیں ریاستی حکومت کی طرف سے ریاستی وزیر کی حیثیت دی گئی تھی۔سب ڈویزنل پولیس افسر (ایس ڈی او پی)مان سنگھ پرمار نے بتایا کہ ساویر اسمبلی حلقہ میں ہتونیا فاٹک پرپریہار کی گاڑی کی تلاشی کے دوران اس میں 2.60لاکھ روپے ملے۔پرمار کے مطابق پولیس ٹیم موقع پر تحقیقات کر ہی رہی تھی کہ کانگریس کارکنوں نے پریہار کی گاڑی کو گھیر لیا اور احتجاج اور پہیہ جام شروع کر دیا۔اس سے سڑک کے دونوں طرف گاڑیوں کی لمبی لائن لگ گئی۔ایس ڈی پی او نے دعوی کیا کہ بھیڑ کے ہنگامے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پریہار اور ان کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گئے۔انہوں نے بتایا کہ انتخابی مثالی ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی پر دونوں ملزمان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 188(کسی سرکاری افسر کے حکم کی نافرمانی)اور دیگر منسلک دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔گرفتاری کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ایس ڈی اوپی نے بتایا کہ پہیہ جام کے ذریعے ٹریفک میں خلل ڈالنے والے کانگریس کارکنوں کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 141(غیرقانونی بھیڑ)کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔دریں اثنا ریاستی کانگریس ترجمان نیلابھ شکلا نے الزام لگایا کہ اسمبلی انتخابات کی پولنگ سے پہلے پریہار ووٹروں کوبانٹے کے لئے نقد رقم لے جا رہے تھے، تاکہ انہیں بی جے پی کے حق میں غیر اخلاقی طور پر لبھایا جاسکے۔شکلا نے کہا کہ جس طرح سے پریہار اور ان کے ڈرائیور کو موقع سے فرار ہونے دیا گیا، اس سے صاف ہے کہ پولیس انتخابات کے دوران بھی حکمران بی جے پی کے اشارے پر کام کر رہی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن کو قصوروار افسران کے خلاف فورا مناسب اقدامات کرنے چاہئے، تاکہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ختم ہو سکیں۔


Share: